Posts

شرح سود میں مزید کمی: اچھا قدم

Image
  گزشتہ پانچ برس کے دوران عالمی کساد بازاری پاکستان جیسی کمزورمعیشت پرجس شدت سے اثرانداز ہوئی ہے،اس کا اندازہ کمرتوڑ مہنگائی اور بلند ترین شرح سود سے لگالینا کافی ہے۔2019ءکےتوسیعی فنڈسہولت پروگرام میںبین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے اس شرط پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ حکومت پاکستان شرح سود کو کنزیومر پرائس انڈکس سے مربوط کرے گی ،جس کے بعد سرمایہ کاروں کی بڑی تعدادنے اپنی رقوم کاروبار سے نکال لیں یا بیرون ملک منتقل کردیںاور قومی معیشت بار بار دیوالیہ ہونے کو پہنچی تاہم فروری2024ءمیں وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں قائم ہونے والی منتخب حکومت نے اس سارے پس منظر میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر فوری کام شروع کیا۔جس کا اولین نتیجہ حالیہ دوتین مہینوں میں مہنگائی کا پانچ سال سے جاری جمود ٹوٹنے کی صورت میں ظاہر ہوا،اور جون 2024ءسے یکے بعد دیگرے اسٹیٹ بنک کی طرف سے 12ستمبر کو ،کی جانیوالی تیسری بار کمی سے شرح سود17.5فیصد پر آگئی،تاہم صنعتی و تجارتی حلقے اب بھی اسے اپنی توقعات کے برخلاف قرار دے رہے ہیں۔اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مہنگائی اور بنیادی افراط زر دونوں میں ...

جنوبی افریقا کا اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع

Image
  جنوبی افریقا نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔ جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہوا ہے، جارحیت فوری روکی جائے۔ اسرائیل جنیوا کنونشن 1948 کی خلاف ورزی کررہا ہے، اس کی جارحیت روکنے کیلئے مختصر فیصلہ فوری جاری کیا جائے۔ دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی افریقا کے غزہ میں نسل کشی سے متعلق مقدمے کو مسترد کردیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کا عالمی عدالت انصاف میں دائر مقدمہ حقائق اور قانون کے منافی ہے

زرداری کا چیئرمین سینیٹ سے دلچسپ مکالمہ

Image
  جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کے ولیمے میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کے ولیمے میں چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ فیض چلا گیا اب کیا کرے گا؟  چیئرمین سینیٹ بولے آپ تو ہیں ناں، پیپلز پارٹی کے رہنما کا برجستہ جواب، بولے میں تو ہوں میرے ساتھ تو کرتا کیا رہا؟ انہوں نے سیاست کا گُر بھی ساتھ ہی سکھا دیا، بولے سیاست میں سوچا کر، ہمیشہ ان کی بادشاہی نہیں رہتی، ہماری رہتی ہے

بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کو مزید اسلحہ بیچنے کی منظوری

Image
  بائیڈن حکومت نے کانگریس کو نظر انداز کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کو مزید ڈیڑھ سو ملین ڈالر مالیت کے گولہ بارود اور دیگر متعلقہ فوجی سامان بیچنے کی منظوری دیدی۔ امریکی حکومت نے ہنگامی صورتحال کو بنیاد بناتے ہوئے اسرائیل کو ایک سوسنتالیس اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری دی ہے۔  اسی شق کی بنیاد پر اس ماہ کے شروع میں ایک سو بیس ایم ایم ٹینکوں کے چودہ ہزار گولے بیچنے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔  یہ گولہ بارود 7 اکتوبر سے جاری فلسطینیوں کے خلاف بمباری میں استعمال کے لیے بیچا جارہا ہے۔  ابتدائی طور پر چھیانوے ملین ڈالر مالیت کے اسلحہ کا تخمینہ لگایا گیا تھا جو اب بڑھا دیا گیا ہے۔  یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جب اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف جنگ طویل عرصے تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔  جنگ میں پہلے ہی اکیس ہزار پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کا خون بہایا جا چکا ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے

لاہور، گھر میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

Image
 لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقہ شاداب کالونی کے ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کرکے دو خواتین سمیت 3 افراد کی جھلسی ہوئی لاشوں کو باہر نکال لیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بیٹی شامل ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے

شوکت خانم کو فنڈز جمع کرنے کی اجازت دی جائے، صدر مملکت

Image
  صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کینسر اسپتال عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، اس کے فنڈز جمع کرنے کے اجازت نامے کی منسوخی کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔ صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کینسر کے غریب مریضوں کو جدید علاج فراہم کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینسر اسپتال کیلئے فنڈز کی اجازت نہ ملنے سے مریضوں کی اموات کا خدشہ ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کے اس کام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

Image
  انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شہباز شریف اور بلاول کے کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے فیصلے بھی آج متوقع ہیں۔ این اے 89 میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی پر خرم روکھڑی اور خلیل الرحمان نے اعتراضات دائر کیے ہیں، موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ اور نااہل ہیں۔ شہباز شریف کے این اے 242 سے کاغذاتِ نامزدگی پر فیصلہ آج متوقع ہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود خان مندوخیل کی جانب سے دائر اعتراض میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے تنخواہ اور مراعات لینے کا ذکر نہیں کیا، بیرون ملک جائیداد اور بیوی بچوں کو قرض دینے کا منی ٹریل بھی نہیں ہے جبکہ ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کا کہنا کہ اعتراضات کی تفصیلات شہباز شریف ضمانت کیس میں موجود ہیں۔ این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض کا جواب جمع کروا دیا گیا ہے، بلاول کے کاغذاتِ نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز لکھا جانا انسانی غلطی ہے، اعتراض کنندہ اس حلقے کا نہیں نارووال کا رہائشی ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے ج...