لاہور، گھر میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق


 لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔


ایدھی ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقہ شاداب کالونی کے ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔


اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کرکے دو خواتین سمیت 3 افراد کی جھلسی ہوئی لاشوں کو باہر نکال لیا۔


حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بیٹی شامل ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے

Comments

Popular posts from this blog

🚑 *ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026 – نوجوانوں کے لیے سنہری موقع!*

پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا کیساتھ شیئر نہیں کیں، دفتر خارجہ