Posts

🚑 *ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026 – نوجوانوں کے لیے سنہری موقع!*

Image
 🚑 *ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026 – نوجوانوں کے لیے سنہری موقع!* کیا آپ ریسکیور بننے کا خواب رکھتے ہیں؟ حکومت پنجاب کے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ریسکیو 1122 میں 1400 انٹرنز کی بھرتی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ✅ نرسنگ، پیرا میڈیکل یا الائیڈ ہیلتھ ڈپلومہ/ڈگری ہولڈرز درخواست دے سکتے ہیں۔ ✅ کم از کم سیکنڈ ڈویژن ضروری۔ ✅ پنجاب ڈومیسائل لازمی۔ ✅ عمر: 18 سے 30 سال۔ ✅ بہترین انٹرنز کو مستقبل میں ریسکیو 1122 میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے۔ 📅 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 20 جون 2026

پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا کیساتھ شیئر نہیں کیں، دفتر خارجہ

Image
  پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا کے ساتھ شیئر کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا کے ساتھ شیئر نہیں کیں، جوہری پروگرام سے متعلق شیئر کرنے کے حوالے سے رپورٹ مسترد کرتے ہیں، ایسی رپورٹس بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 29 مئی کو اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کے متعلق سامنے آنے والے دعووں کی تردید کرتے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی مؤقف، علاقائی استحکام اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں

بیوی گئی سکون آیا، شوہر نے طلاق کے بعد دودھ سے نہا کر جشن منایا

Image
  آسام میں شوہر نے بیوی سے طلاق کے بعد 40 لیٹر دودھ سے نہا کر جشن منایا، اس انوکھے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔  بھارت کی ریاست آسام کے ضلع نلباڑی کے گاؤں میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے بیوی سے طلاق کے بعد 40 لیٹر دودھ سے نہا کر اپنی آزادی کا جشن منایا۔ یہ انوکھا منظر ویڈیو کی شکل میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ شخص مانک علی نے مقامی عدالت سے بیوی سے باہمی رضامندی سے طلاق لی، مانک علی کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی دو بار عاشق کے ساتھ فرار ہوئی تھی، تاہم اُس نے ہر بار صرف اپنے بچے کی خاطر اُسے واپس قبول کیا۔ مانک علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے اُسے موقع دیا، معاف کیا لیکن جب کوئی ایک ہی غلطی بار بار کرے تو پھر انسان کو درد کے بجائے سکون کا انتخاب کرنا پڑتا ہے مانک علی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد سے ہی میری زندگی مسلسل اذیت اور بے وفائی کا شکار رہی، جب عدالت سے طلاق ہوئی تو میں نے اسے نئی زندگی کا آغاز قرار دیا اور گاؤں والوں کی موجودگی میں 40 لیٹر دودھ سے نہایا۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد مج...

مبینہ پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت 8 ملزمان گرفتار

Image
 کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ زخمی سمیت8 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق کورنگی 4نمبر سیکٹر 50Aمین روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو 30سالہ علی ندیم ہلاک ہوگیا ،ساتھی ریحان فہیم الدین کو گرفتارکرلیا گیا ،ملزمان شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کا نشانہ بنا رہے تھے ، نارتھ ناظم آباد بلاک Hالفلاح گرائونڈ کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان وسیم نظام الدین اور فراز فرید کو گرفتار کرکے ایک پستول ،2 موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ، ناگن چورنگی پی این ایس سی کٹ کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد 4 ملزمان قاسم رضا،محمد عمران ،طلحٰہ رضا اور محمد عادل کر گرفتار کرکے ایک نقلی سمیت 2پستول،2موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا  ،ایس آئی یو نے مبینہ طور پرڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا کارندے اسد عرف چھوٹا کوسپر مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کرکے 9ایم ایم پستول برآمد کرلی

پنڈی گھیپ میں ماں ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش میں ان کے ساتھ جاں بحق

Image
  پنڈی گھیب کے علاقے پرانہ میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔  پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون نے ڈوبتے بچوں کو بچانے کیلئے تالاب میں چھلانگ لگائی، تالاب کا پانی گہرا ہونے کے باعث تینوں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔  مقامی پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو اڈیالا جیل سے رہا کر دیا گیا

Image
  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کو اڈیالا جیل سے رہا کر دیا گیا۔ شعیب شاہین کی ضمانت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے منظور کی تھی، ضمانت منظور ہونے پر انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں گرفتار تھے، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔ ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر راجہ نوید نہیں آئے، سماعت ایک دن بعد ہو گی۔ وکیلِ صفائی نے کہا کہ ایم این ایز سَب جیل میں ہیں، مگر شعیب شاہین اور دیگر ورکرز جیل میں ہیں، مقدمے میں پولیس اہلکار کو مارنے کا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں، شعیب شاہین پر پستول رکھنے کا الزام ہے، مگر برآمدگی ایک ڈنڈے کی ہوئی ہے۔ ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے سوال کیا کہ ڈنڈے کی ریکوری کہاں لکھی ہوئی ہے؟ وکیلِ صفائی نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ شعیب شاہین سے ڈنڈا ملا ہے۔ جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ...