Posts

Showing posts from September, 2024

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو اڈیالا جیل سے رہا کر دیا گیا

Image
  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کو اڈیالا جیل سے رہا کر دیا گیا۔ شعیب شاہین کی ضمانت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے منظور کی تھی، ضمانت منظور ہونے پر انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں گرفتار تھے، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔ ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر راجہ نوید نہیں آئے، سماعت ایک دن بعد ہو گی۔ وکیلِ صفائی نے کہا کہ ایم این ایز سَب جیل میں ہیں، مگر شعیب شاہین اور دیگر ورکرز جیل میں ہیں، مقدمے میں پولیس اہلکار کو مارنے کا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں، شعیب شاہین پر پستول رکھنے کا الزام ہے، مگر برآمدگی ایک ڈنڈے کی ہوئی ہے۔ ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے سوال کیا کہ ڈنڈے کی ریکوری کہاں لکھی ہوئی ہے؟ وکیلِ صفائی نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ شعیب شاہین سے ڈنڈا ملا ہے۔ جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ...

شرح سود میں مزید کمی: اچھا قدم

Image
  گزشتہ پانچ برس کے دوران عالمی کساد بازاری پاکستان جیسی کمزورمعیشت پرجس شدت سے اثرانداز ہوئی ہے،اس کا اندازہ کمرتوڑ مہنگائی اور بلند ترین شرح سود سے لگالینا کافی ہے۔2019ءکےتوسیعی فنڈسہولت پروگرام میںبین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے اس شرط پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ حکومت پاکستان شرح سود کو کنزیومر پرائس انڈکس سے مربوط کرے گی ،جس کے بعد سرمایہ کاروں کی بڑی تعدادنے اپنی رقوم کاروبار سے نکال لیں یا بیرون ملک منتقل کردیںاور قومی معیشت بار بار دیوالیہ ہونے کو پہنچی تاہم فروری2024ءمیں وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں قائم ہونے والی منتخب حکومت نے اس سارے پس منظر میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر فوری کام شروع کیا۔جس کا اولین نتیجہ حالیہ دوتین مہینوں میں مہنگائی کا پانچ سال سے جاری جمود ٹوٹنے کی صورت میں ظاہر ہوا،اور جون 2024ءسے یکے بعد دیگرے اسٹیٹ بنک کی طرف سے 12ستمبر کو ،کی جانیوالی تیسری بار کمی سے شرح سود17.5فیصد پر آگئی،تاہم صنعتی و تجارتی حلقے اب بھی اسے اپنی توقعات کے برخلاف قرار دے رہے ہیں۔اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مہنگائی اور بنیادی افراط زر دونوں میں ...